مونال ریسٹورنٹ کی بحالی کا حکمِ امتناع واپس لینے کی استدعا مسترد

مونال ریسٹورنٹ سِیل کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے مونال ریسٹورنٹ کی بحالی کا حکمِ امتناع واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ حکمِ امتناع کی واپسی چاہتے ہیں تو باضابطہ درخواست دائر کریں۔

وائلڈ لائف بورڈ کے وکیل نے کہا کہ حکمِ امتناع کے حکم پر نظرِ ثانی دائر کرنی پڑے گی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو آپ کو مناسب لگتا ہے وہ کریں۔

وائلڈ لائف بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کا سارا سیوریج اسلام آباد میں پھیل رہا ہے، عدالت سے غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے، مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ بتا دے کہ سیوریج کہاں جاتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ چکا ہے؟

مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے بتایا کہ تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، انٹرا کورٹ اپیل بھی اسی وجہ سے زیر التواء ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں