ماورہ حسین بھی وبا کا شکار ہو گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 236 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد شوبز شخصیات میں کورونا کی تشخیص کے بعد نامور اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے بھی تصدیق کی کہ وہ بھی وبا سے متاثر ہوگئی ہیں۔

ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈی شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شئیر کی اور اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور دنیا کی سب سے بہترین جگہ یعنی اپنے گھر پر قرنطینہ کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں