مسجد نبویؐ میں نعرے بازی پرثمینہ پیرزادہ کااظہار افسوس

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرذادہ نے مسجد نبویؐ میں نعرے بازی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ثمینہ پیرذادہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجدِنبوی ﷺ میں ہونے والی نعرے بازی پر کہا کہ احتجاج کے دوران مقدس مقامات کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ہہت دکھ اور افسوس ہوا۔ اتنی بابرکت جگہ پر اتنی مرادوں والی رات میں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، یا اللہ رحم‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’احتجاج ضرور کریں پر اخلاقی دائرے میں رہ کر اور مقدس مقامات کا تقدس ملحوظ خاطر رہے۔ اللہ دلوں کے حال جانتا ہے۔ کیا پتا آپکی رواداری سے دل پلٹ جائیں‘۔

واضح رہے کہ سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویؐ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں