منتخب حکومت تو ہے نہیں کہ ڈٹ جائیں، غنڈہ گردی کا آپشن ہے وہ بھی ہمیشہ الٹا پڑتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ حکومت تو نہیں بچا سکتے، اگر کوئی بچی کچھی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ، اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں