پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم منتخب ہونے پر اپنے چچا شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں جس پر انہیں ایوان میں ہی ارکان نے مبارکباد پیش کی۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے مریم نواز بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھیں۔
مریم نے وزیراعظم منتخب ہونے پر چچا کو مبارکباد دی جس پر شہباز شریف نے انہیں گلے لگا لیا اور اس دوران جذباتی مناظر دیکھے گئے۔