کراچی: ملیر میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 معصوم بچے جاں بحق

 کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  ملیر بکرا پیڑی میں گھر کی دیوار گرگئی، دیوار کے نیچے دب کر دو بچیاں اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیاہے تاہم حادثے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں