کراچی کے علاقے لیاری کی بہار کالونی کے ایک فلیٹ میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بہار کالونی میں مسجد روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر پیش آیا ہے۔
زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ جمیلہ سجاد، 20 سالہ ثوبیہ شہزاد، 30 سالہ فرحت شعیب، 45 سالہ عظمیٰ شہزاد، 20 سالہ حسنین شہزاد اور حنین شہزاد شامل ہیں۔