لاہور کے ویمن یونیورسٹی میں فزکس کی طالبہ نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
لاہور ویمن یونیورسٹی میں فزکس کی طالبہ نے جامعہ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی، طالبہ کے نیچے گرتے ہی دیگر طلبا نے اپنی مدد آپ کے تحت طالبہ کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال کی میڈیکل آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یونیورسٹی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبہ کی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم اس حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو اس بات کا پتہ لگائے گی کہ طالبہ نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
دوسری جانب طالبہ کے والدین بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق طالبہ کے والدین سے تفتیش کی ہے تو انہوں نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ان کا کوئی گھریلو معاملہ ہے جس پر ان کی بیٹی انتہائی پریشان تھی، اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔