لاہور میں آندھی، لیسکو کے 400 فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور: شہر میں تیز آندھی کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں جس سے شہریوں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز آندھی کی وجہ سے لیسکو کے 400 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے اور کئی علاقوں میں کمزور درخت بجلی کی تاروں پر گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ہوائیں چلنے موسم بہتر ہو گیا اور درجہ حرارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ہوئی۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ آندھی تھمنے پر فیڈرز بحال کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بجلی بند ہونے سے شہریوں کا پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی پیش نظر وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ مومسیات کی جانب سے صوبہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے غیر معمولی ہونے کی وجہ سے تباہی کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واساز، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے اور افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں