لاہور اور کراچی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے پروازوں کا آغاز

پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق باکو کے لئے پی آئی اے کی بیک وقت دو پروازیں 340 مسافر لے کر باکو پہنچ گئی، ایک پرواز کراچی سے جبکہ دوسری پرواز لاہور سے روانہ ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ باکو ائیرپورٹ پر آذربائیجانی وزیر ٹرانسپورٹ، سول ایوایشن کے سربراہان، ازال ائیر و باکو ائیرپورٹ کے صدور اور پاکستان کے سفیر محترم نے استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے قومی پرچم بردار طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ وسط ایشیائی ریاستوں میں باکو ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور پی آئی اے نے سیاحوں کو سفر کی براہ راست سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ پروازیں شروع کی ہیں۔

پاکستانی سفیرنے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان باہمی محبت اور برادرانہ رشتے سے منسلک ہیں، پی آئی اے کے پروازوں کے آغاز سے روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں