لاہور سے جدہ جانیوالے طیارےکی ‘ونڈ اسکرین’ دوران پرواز چٹخ گئی

لاہور سے جدہ جانے والےطیارےکی ونڈ اسکرین دوران پروازچٹخ گئی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق ونڈ اسکرین چٹخنے کے باعث طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ پرواز پی کے 9759 میں 310 مسافر سوار تھے جنہیں باحفاظت ائیرپورٹ لاؤنج پہنچا دیا گیا ہے جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے طیارےکا معائنہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارےکی ونڈ اسکرین دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے چٹخی، متاثرہ طیارہ بوئنگ 777 ہے اور طیارے کی تبدیلی کے بعد پرواز پی کے 9759 دن دوبجےجدہ روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں