لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار اوورٹیکنگ کرتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 کار سوار زخمی ہوگئے اور گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ درخت بھی ٹوٹ کر گر گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی فرحان اور عمران کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔