کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کشمیری فوجی محاصرے میں بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔ وادی میں گھر گھر تلاشی، پابندیاں اور ہراساں کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ حق خودارادیت کو دبانے کیلئے کالے قوانین کا کثرت سے استعمال ہورہا ہے۔
آل پارٹیزحریت کانفرنس نے عالمی تنظیموں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔