کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ناتھ کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔