کراچی کا پارہ 42 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں شہر کا موسم گرم ہی رہنے کا امکان ہے لیکن 25 مئی کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں