جامعہ کراچی: چینی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ کا احتجاج

جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جاں بحق چینی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لیے طلبہ نے احتجاج کیا ہے۔

یہ احتجاج کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر کیا جارہا ہے، طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں جن میں دہشت گردی کے خلاف نعرے درج ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، طلبہ کے پلے کارڈز پر چینی زبان میں پاک چین دوستی کے نعرے بھی درج ہیں۔

اس کے علاوہ طلبہ دہشت گردی نامنظور کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی نے جامعہ کراچی میں خودکُش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں