عید قریب آتے ہی کراچی میں ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ ہوگیا

عید قریب آتے ہی شہر کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

گبول ٹاؤن بفرزون سیکٹر 15 بی میں ڈاکوؤں کی دکان پر دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، گزشتہ روز ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں دو موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسلح ملزمان دکان سے نقد رقم اور قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ گبول ٹاؤن بفرزون کے مکین علاقے میں پولیس کی عدم توجہی کے باعث سخت پریشان ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کا واقعہ پیش آیا، بی ون ایریا میں نماز فجر کے بعد تین نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں کو باآسانی لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان نے صحافی عاصم خان کے بیٹے حافظ عربان پر پستول تان کر لوٹ مار کی اور تینوں نوجوانوں سے موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ ایک گھنٹے تک موبائل فون کھلے رہنے پر بھی پولیس کچھ نہ کرسکی جبکہ صحافی کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں