کراچی،اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جس کے پیٹ میں گولی لگی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان شہری بلال سے پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوئے۔

علاوہ ازیں ریڑھی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں