محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا، سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آ ج سندھ میں نوابشاہ، مٹھی، دادو اور موہنجوداڑو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
جنوبی پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہے گا۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔