کراچی کے ساحل کو کچرے سے پاک کرنے کاعزم لیے طلبہ کی بڑی تعداد سی ویو پہنچی اور شہریوں کوکچرا نہ پھیلانے کاپیغام دیا۔طلبہ کی قیادت سابق کرکٹرجاویدمیاندادکررہے تھے۔
طلبہ نے پیغام دیا کہ سمندر دیکھنے آئیں تو کچرا نہ پھیلائیں،مچھلیوں کو بھی بیمار ہونے سے بچائیں.
طلبہ کو یہی فکرلاحق تھی کہ ساحل پرایسے ہی کچرا پھیلاتےرہےتو آبی حیات کازندہ رہنامشکل ہوجائےگا.