شہر قائد میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان بتایا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دن میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سنٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سنٹی گریڈ تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ اس وقت 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ بھر میں 18جولائی تک مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
ایسے موسم میں شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ درختوں، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سسٹم اس وقت وسطی بھارت میں بحیرہ عرب کے جنوب میں ہے، اس سسٹم کی وجہ سے کل سے شروع ہونے والا اسپیل پہلے اسپیل سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے۔