شہرِ قائد کراچی میں کل 24 سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم کا رخ مغرب کی جانب ہونے کے سبب سندھ میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے، ڈپریشن راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے، 23 اگست کو مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سسٹم کے دو ٹریک موسمیاتی نقشے دکھا رہے ہیں، پہلے ٹریک میں مون سون سسٹم کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب بھی ہوسکتا ہے جبکہ دوسرے ٹریک میں اس کا رخ مغرب کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا بتانا ہے کہ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی، وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔