کراچی: متعدد علاقے اچانک بجلی سے محروم،پاور پلانٹس ٹرپ ہونے لگے

کراچی ( Karachi) کے متعدد علاقے آج بروز جمعرات کی صبح اچانک بجلی کی سپلائی سے محروم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق موسم کے باعث نمی سے ہائی پاور ایکسٹینشن لائن ٹرپ ہوگئی ہے۔

بجلی معطل ہونے کی شکایت گولیمار، ناظم آباد، نارتھ کراچی، شادمان ، بفرزون، ڈی ایچ اے، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد، کے ڈی اے، گلشن، ملیر ہالٹ، گلشن، رفاع عام، صددر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، ضلع جنوبی، غربی، گلستان جوہر، ملیر سمیت متعدد علاقوں سے موصول ہوئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہوئی ہے۔ اچانک بڑے ایریا میں بجلی منقطع ہونے کی وجوہات تلاش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔ بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کے ساتھ ٹیمز بحالی کیلئے متحرک ہیں۔ صارفین رہنمائی کیلئے کے ای سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کریں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے ميں بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ جلد از جلد بجلی کے ترسیلی نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں