راچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے چھ جڑواں بچوں میں سے بچ جانے والے پانچ بچے بھی انتقال کر گئے۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی خاتون حنا زاہد کے ہاں ایک ساتھ چھ جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک مردہ حالت میں تھا جبکہ پانچ بجے زندہ تھے۔
گائنی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث کے مطابق تمام بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ تھیں۔
اکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پروٹوکول کے مطابق انہوں نے زچہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت کے پیش نظر قومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کرنے کا کہا تھا تاکہ بچوں کو انکیوبیٹر میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جاسکے۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کا وزن انتہائی کم تھا جن کے باعث تمام بچے انتقال کر گئے۔