کراچی جیل چورنگی کے قریب نجی سپر اسٹور میں‌لگی آگ بجھانے میں تاحال ناکامی

کراچی میں نجی سپر اسٹور میں لگی آگ چوتھے روز بھی مکمل طور پر نہ بجھائی جاسکی۔

چوتھے دن بھی فائر بریگیڈ عملے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ نیوی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پہلی منزل پر رکھے سامان میں لگی آگ بجھانے کے لئے دیوار توڑ دی گئی ہے۔

سینئر فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور کا بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کلیئر ہے جبکہ میزنائن فلور کی آگ کنٹرول میں ہے، فلور کا جائزہ لیاہے۔

فائر آفیسر نے کہا کہ میزنائن فلور پر بڑی تعداد میں کپڑا موجود ہے، اس کو مشینری سے توڑا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کے لئے فوم استعمال کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز واٹر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا کہنا تھا کہ اب تک 10 لاکھ گیلن سے زائد پانی فراہم کیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے تک فائر بریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

دوسری جانب آتشزدگی کے واقعے کے بعد کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو شہر بھر میں قائم شاپنگ مالز اور ہائی رائز بلڈنگز کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کردی ہے.

واضح رہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے جبکہ امدادی کاموں میں مصروف کئی اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں