کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی۔
دعا زہرہ نے لاہور سے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کچھ دیر بعد دعا زہرہ ایک ویڈیو بیان میں ساری تفصیلات بتائے گی کہ وہ کس طرح کراچی سے لاہور پہنچی۔
دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے لاہور اور کراچی کی پولیس مسلسل رابطے میں ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں نکاح کر لیا ہے، جس لڑکے سے نکاح کیا اس کا تعلق لاہور سے ہی ہے۔
یاد رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی تھی۔