کراچی کے ساحل پر ایک اور غیر ملکی کو ٹھگنے کی کوشش، دو افراد گرفتار

کراچی کے ساحل پر گھڑ سواری کے زیادہ پیسے مانگنے اور غیر ملکی سیاحوں کو دھمکانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسکاٹش سیاح نے کلفٹن کے ساحل پر گھوڑے والوں کی جارحانہ انداز کی ویڈیو شیئر کی تھی، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور گھڑ سواری کے نام پر ناجائز پیسے مانگنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی بلاگر لیوک ڈیمنٹ نے بھی کراچی کے ساحل پر گھڑ سواری کے لیے ناجائز رقم وصول کرنے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

جس کے بعد لیوک ڈیمنٹ سے ناجائز پیسے مانگنے والے شخص کو بھی کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں