کراچی میں موسم شدید گرم، شہریوں سے احتیاط کی اپیل

سورج آج پھر آنکھیں دکھائے گا، کراچی میں آج اور کل موسم شدید گرم رہے گا جبکہ کل کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگی۔

ماہ صیام میں ماہرین نے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ روزے کی حالت میں صبح 11بجے سے 3 بجے تک شہری غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں