حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق جمعہ 19 اور ہفتہ 20 صفر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق کراچی کے چار اضلاع شرقی، غربی، کیماڑی اور وسطی میں ہوگا۔
نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق حیدر آباد ،میر پور خاص،شہید بینظیر آباد،سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ہوگا ،پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر لگائی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری اورخواتین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔