کراچی:پاکستان کے سماجی اور معاشرتی موضوعات پر شوز کرنے والے صحافی اقرار الحسن نے دعا زہرہ کے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی تحقیقات کے مطابق دعا ایک گینگ کے پاس ہے اور دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں اقرار بتارہے ہیں چونکہ یہ معاملہ بہت زیادہ اچھل گیا اور دعا کے والدین نے ہمت سے کام لیتے ہوئے اس خبر کو لوگوں کے ساتھ شئیر کیا اس لئے دعا کو ابھی تک گھر میں رکھا گیا ہے ورنہ شاید اب تک وہ جسم فروشی کے کسی گروہ کے ہاتھوں میں ہوتیں۔
اقرار الحسن نے دعا کے والدین کو بھی سراہا کہ انہوں نے بہت حوصلے سے دنیا کے ساتھ یہ خبر شئیر کی ۔
واضح رہے کہ دعا کا دو بار عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ہوچکا ہے جس کے مطابق دعا مائینر ہے اور پاکستانی قوانین کے مطابق وہ اپنی مرضی سے نکاح نہیں کرسکتی۔