جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دئیے گئے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پرمنظوری دی، صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48، ایک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے ایک کے تحت دی۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمیل احمد جو اس وقت ڈپٹی گورنر سٹیٹ فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں 25 اکتوبر 2018 کو تین سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بنک میں تجربہ ہے۔جمیل احمد نے 1988میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، وہ 1994 سے آئی سی ایم اے پاکستان کے فیلو ہیں۔
جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھا، ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔