لندن میں زیر علاج تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی مؤخر کردی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کل پاکستان پہنچنا تھا تاہم ڈاکٹرز نے مزید آرام کا مشورہ ديا،جس کے بعد وطن واپسی مؤخر کی، جہانگیر ترین 6 سے 7 دن بعد پاکستان آئیں گے۔
اس سے قبل 6 اپریل کو ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین 10 اپریل کو پاکستان واپس آرہے ہیں تاہم 11 اپریل کو عون چوہدری نے تازہ بیان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان واپس آرہے ہیں۔
جہانگیر ترین علاج کے لیے گذشتہ ماہ لندن گئے تھے۔ڈاکٹرز نے علاج مکمل ہونے کے بعد انھیں وطن واپس جانے کی اجازت دی تھی تاہم اب ان کو چند دن مزید آرام کا کہا گیا ہے.