لاہور:ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں جہانگیر ترین کو حکومت سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
سیاسی منظر نامے پر رابطوں میں تیزی آگئی،ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی اور پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔
عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ وفاقی وزیرپرویز خٹک نے کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے، پرویز خٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کیلئے مثبت اشارے ملےہیں، پنجاب کی اہم شخصیات نے ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرےجبکہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔