آئی ایس پی آر کی سوشل میڈیا پر شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے ادارے اور اس کی قیادت کیخلاف بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے گزشتہ روز کے بیان پر سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے سینئر صحافی شاہین صہبائی اور بعض دیگر افراد کے الزامات بے بنیاد ہیں، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین خود بھی اس دعوے کی تردید کرچکے ہیں، لیکن کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے ادارے، اور اس کی قیادت کیخلاف بدنیتی پر مبنی الزامات لگارہے ہیں جو قابل مذمت ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ادارہ ان افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انہیں مقتدر حلقوں کی جانب سے بلایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے موجودہ حکومت سے تعاون کریں تاہم میں نے صاف انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں