اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا۔
گزشتہ جمعہ دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔
شہر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، ریڈزون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جب کہ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔
موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سیکورٹی پلان کا اجراء۔
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔
1/3— Islamabad Police (@ICT_Police) December 27, 2022
اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہےکہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ غیر ملکی شہری اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
پولیس نے کہا ہےکہ کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔