اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں وزیر اعظم نے چوہدری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے.

تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے، جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں