اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کرکے مونال ریسٹورینٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیاہے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے جنوری میں فیصلہ سنایا تھا جس میں عداالت نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی 8 ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ غیرقانونی قرار دیا تھا اور قرار دیا کہ 8 ہزار ایکڑ اراضی نیشنل پارک کا ایریا وفاقی حکومت کی ملکیت سمجھی جائے۔
عدالت نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے اور مونال کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے سیکرٹری دفاع کو حکم دیا تھا کہ نیوی گالف کورس کی تجاوزات کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔