سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے دوماہ پہلے بتا چکا ہے اسلام آباد میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سی ڈی اےکی دو ماہ پرانی پریس ریلیز شیئر کر دی۔
پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میٹرو کا اپریل میں فعال ہونا پہلے سے ہی طے تھا۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پریس ریلیز شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے سی ڈی اے کا2ماہ پرانا پریس ریلیز جس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اسلام آبادمیٹرو کے افتتاح اور اس کو فعال کرنے سے متعلق دیے گئے احکامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آتے ہی ڈرامہ بازی شروع ہو گئی۔
CDA کا دو ماہ پرانا پریس ریلیز جس میں کہا گیا کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہو جائے گی…. آتے ہی ڈرامہ بازی شروع
CDA کا دو ماہ پرانا پریس ریلیز جس میں کہا گیا کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہو جائے گی…. آتے ہی ڈرامہ بازی شروع pic.twitter.com/2Q6LuQgyoR
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 18, 2022