اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی ابتدائی سماعت کل ہو گی۔

واضح رہے کہ توہین عدالت کی کارروائی ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں