کئی سالوں بعد وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر کل بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بدھ 9 نومبر کو قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں