اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سرکاری خرچ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج کی پیشکش کردی۔
مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرکے”میرجعفرنیازی” نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی، حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیر اور مشیر واپس ایکپسورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔
معیشت تباہ کرکے ” میر جعفرنیازی“ نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی، حکومت بدلتے ہی
”امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر“ واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) April 21, 2022
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ “خاص حالت “میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے کوئی اسے اسپتال لے جائے، سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں، مجھ پرجو 20 کلو ڈالی تھی اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
”خاص حالت“ میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے، کوئی اسے ہسپتال لیجائے ،سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں۔
جو 20 کلو مجھ پر ڈالی تھی،اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) April 21, 2022