وزیرداخلہ کی زیر صدارت آڈیو لیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت آڈیو لیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا.

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، آئی بی، آئی ایس آئی کے نمائندے اور سیکریٹری کابینہ شریک ہوں گے، آڈیو لیکس کمیٹی سرکاری دفاتر پر سائبر حملے روکنے کیلئے سفارشات تیار کرے گی۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل اور کابینہ سیکریٹری بھی شامل ہیں۔

کمیٹی وزیر اعظم آفس میں سائبر سیکیورٹی بریچ کا جائزہ لے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس معاملے پر 7 دنوں کے اندر تمام پہلوؤں کو دیکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں