ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہےگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی گروتھ میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہو گی۔
اے ڈی بی کی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی جو اس سال دگنی سے زیادہ 27.5 فیصد تک ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق 20 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے 10 بڑے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی پیداوار متاثر ہوئی جو مہنگائی بڑھنے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور فارن ایکسچینج ذخائر میں کمی کا سبب ہے، پاکستان میں مالی خسارہ 6.9 فیصد تک پہنچ رہا ہے۔