بھارت کی ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ،دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا اعلان

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، بھارت نے دریائے چناب پر 540میگا واٹ کے کوار ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 540میگا واٹ کے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے جوسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب کے پانی پر پاکستان کاحق ہے ،

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان بھارت کو متنازع منصوبہ کے اعلان پر خط لکھے گااور انڈس واٹر کمیشن بھارت سے اس منصوبے پر تفصیلات طلب کرے گا،بھارت پاکستانی دریاوں پر منصوبہ شروع کرنے سے 6ماہ قبل آگاہ کرنے کا پابند ہے ۔

540میگا واٹ کا یہ منصوبہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑمیں دریائے چناب پر تعمیر ہو گا ،ذرائع کے مطابق بھارت کی کیبنٹ کمیٹی فار اکنامک افیئرز منصوبے کی منظوری دے چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں