عمران خان کے ٹوئٹر’ اسپیس‘ نے ہر ریکارڈ توڑ دیا

سابق وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد تحریک کے دوران اور اس سے برطرف ہونے کے بعد سے کئی بار قوم سے خطاب کر چکے ہیں۔

لیکن اس بار عمران خان نے ٹی وی چینلز، یا جلسے کی بجائے ٹوئٹر کا انتخاب کیا، عمران خان کے پہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

سابق وزیراعظم نے گزشتہ رات پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے قوم اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا اور ان کے سوالات بھی لیے۔

عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ایک وقت میں 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس طرح عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

جس کو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر بھی پوسٹ کیا گیا۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1516882633279557633?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1516882633279557633%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F385678%2F

اس سے پہلے یہ ریکارڈ کورین پاپ بینڈ ‘ کے پاپ’ کے لائیو اسپیس سیشن کا تھا، جن کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 44 ہزار تھی۔

ایشیا انڈیکس نامی ادارے کی ٹوئٹ کے مطابق عمران خان کو ٹوئٹر اسپیس پر سننے والوں کی تعداد ایک وقت میں 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

بھارتی اسکالر اشوک سوائن نے بھی ٹوئٹ کی کہ عمران خان آج رات ٹویٹر اسپیس ریکارڈ توڑ رہے ہیں!

مران خان کے اسپیش سیشن میں کئی نامور صحافی اور شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا نام بھی سب نے دیکھا۔

سابق پاکستانی وزیر اعظم بیک وقت فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ’اسپیس‘ کے نام سے ٹوئٹر نے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں