اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو خانہ جنگی ہو جائے گی: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مخالفین کو تنبیہ کر دی۔

گزشتہ روز لاہور میں مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا اب لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو خانہ جنگی ہو جائے گی۔

دوسری جانب ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے بھی موجودہ حکومت پر تنقیدی وار کیے اور کہا کہ ایک نوٹنکی عمران خان کے بجائے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ق نے مزید کہا کہ بہت جلد عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوں گے ، ہم نے آپ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔

خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں پہلا جلسہ پشاور، دوسرا کراچی اور تیسرا جلسہ گزشتہ روز لاہور میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں