وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام امر بالمعروف جلسے کے حوالے سے خصوصی آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔ سڑکوں پر رش ہوگا اس لیے جلدی نکلیں۔ سڑکوں پر رش ہونے کے باعث خوف ہے کہ آپ ٹائم پر نہ پہنچ پائیں.