عمران خان نے جو بچایا تھا وہ اب لٹ رہا ہے، شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو بچایا تھا وہ اب لٹ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے لکھا ہے کہ عمران خان صاحب آپکو خبر ہو کہ اگلے نے حلف لینے سے پہلے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین زاتی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کر دیا جبکہ آپ ساڑھے تین سال تک ایک بھی کیمپ آفس نہ بنا پائے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ عمران خان نے ساری ایمانداری اپنے آپ پر، اپنی ٹیم پر لگا رکھی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حاصل وصول کیا ہوا، جو آپ نے بچایا تھا وہ اب لٹ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں