عمران خان کے حالیہ بیان پر ریحام خان کا ردعمل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکڑے ہو جائے گا۔

عمران خان کے بیان پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘جس کی اپنی جماعت کے 300 حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے’۔

واضح رہے کہ عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں