وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے کہا ہے کہ اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائیگا، حکومت کہیں جارہی ہے نہ اتحادی کہیں جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہی نہیں پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر اور عامر کیانی کو ڈی چوک پر تحریک انصاف کے جلسے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں.